آرمی چیف کا دورہ چین مثبت تبدیلیاں مرتب کررہا ہے، چین کی جانب سے 58 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری معیشت کے استحکام میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن

دہلی سے لیکر مغرب کے ایوانوں میں ہلچل،خطے میں موجود ممالک کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم لابی ناکام ہوچکی۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مئی 2023 18:02

آرمی چیف کا دورہ چین مثبت تبدیلیاں مرتب کررہا ہے، چین کی جانب سے 58 بلین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی 2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ عسکری قیادت کے مثبت اور بااثر کردار نے ہمیشہ ریاست کی مظبوطی کےلیے عملی ثبوت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر شاہ کامیاب عسکری قیادت ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے آرمی چیف بن کر سامنے آئے ہیں، آرمی چیف کے حالیہ دورہ چین سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سفارتی اور معاشی تعلقات میں مثبت پیش رفت ممکن بنارہا ہے۔

(جاری ہے)

خراب معاشی صورتحال اور شدید سیاسی بحرانی کیفیت کے باوجود چین کا پاکستان میں گوادر تا کاشغر 58 بلین ڈالر ریلوے لائن منصوبہ تباہ حال معیشت میں استحکام کا سبب پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی بھارت سے لیکر مغرب کے ایوانوں میں ہلچل اور سوگ کا سماں ہے،پاکستان کے خطے میں موجود ممالک کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم لابی ناکام ہوچکی۔ آرمی چیف کے دورے کے دوران نا صرف 58 بلین ڈالر کی ایک منصوبہ بندی ہوئی بلکہ مستقبل قریب میں مزید تجارتی اور دفاعی منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔