
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر نوید اسماعیل کا ٹی ایس جی سنٹر لاہور کا دورہ
سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سنٹر کے قیام پر این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو سراہا
منگل 2 مئی 2023 19:15
(جاری ہے)
انجینئر نوید اسماعیل نے کہا کہ وہ تربیتی سرگرمیوں کیلئے بجٹ میں اضافے کی حمایت کرتے ہیں اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی اس مقصد کیلئے بجٹ کو دگنا کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
انہوں نے کھیلوں کے میدان میں این ٹی ڈی سی کی الگ شناخت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تجویز دی کی کہ این ٹی ڈی سی کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنی الگ شناخت اور اپنا سیٹ اپ قائم کرنا چاہیے۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جدید ترین ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر کے قیام کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اس سلسلے میں گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اس نصب العین کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔دورے کے دوران چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور ماڈل گرڈ سٹیشن، آپریشن ٹریننگ سمولیٹر روم، پروٹیکشن ریلے روم اور سمولیٹر کلاس روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انرجائزڈ ٹرانسمیشن لائن پر لائیو لائن واشنگ کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی)، کمپنی سیکرٹری، جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، چیف فنانشل آفیسر اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
لاکوا کا شام اور لبنان میں یو این امن کاری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور
-
یوکرین جنگ میں ڈرون انتہائی مہلک ثابت ہورہے ہیں، رپورٹ
-
الحمدللّٰہ دو تہائی!
-
نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا
-
ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ جیتنے کا جھوٹا دعویٰ کیا حالانکہ ان کے ملک کو تباہ کردیا گیا
-
ہم زخمی ضرور ہیں لیکن عمران خان کے نظریئے کی مرہم ہمارے پاس موجود ہے
-
مہنگے قرضے ترقی پذیر ممالک کی معاشی نمو میں رکاوٹ، یو این رپورٹ
-
دنیا باقی مسئلوں میں غزہ کے المیہ کو نظر انداز نہ کرے، یو این چیف
-
ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 20 مزید افراد ہلاک، نظام صحت تباہی کے کنارے
-
پاکستان سے جنگ انڈیا کا سی پیک روٹ کو ڈسٹرپ کرنے کا آخری کارڈ بھی فلاپ ہوگیا
-
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کی چاندی ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.