عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو سخت سزا دی جائیگی،سعودی حکام

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیئے گئے

جمعرات 4 مئی 2023 20:15

عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو سخت سزا دی جائیگی،سعودی حکام
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2023ء) سعودی حکام نے خبردارکردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس سے نسوارنکلی توانتہائی سخت سزا دی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے خبردارکیا ہے کہ عازمین حج نسوار کا استعمال نہ کریں، اگر کسی عازمین حج کے پاس سے نسوارنکلی توانتہائی سخت سزا دی جائیگی۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے اس حوالے سے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیئے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔