پنجاب میں ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن ،انہیں سالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے کی منصوبہ بندی شروع

جمعہ 5 مئی 2023 22:13

پنجاب میں ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن ،انہیں سالانہ بنیادوں پر لائسنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2023ء) پنجاب میں ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن اور انہیں سالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ، ترقی یافتہ ممالک کی طرح مخصوص علاقوں میں جدید ڈیزائن کی ریڑھیاں لگوانے کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لی گئیں ۔ اس حوالے سے وزیر اعلی آفس کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر نویرا نے نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ابراہیم مراد نے کہا کہ ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن اور انہیں سالانہ بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے کا جائزہ لیا جائے،ترقی یافتہ ممالک کی طرح مخصوص علاقوں میں جدید ڈیزائن کی ریڑھیاں لگوانے کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں ۔ریڑھیوں پر کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ضروری اشیا فروخت کی جا سکیں گی،رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ لگانے سے ریڑھی بانوں کی عزت افزائی اور ان میں احساس تحفظ پیدا ہوگا۔

(جاری ہے)

ریڑھیوں کی رجسٹریشن سے مالکان کو مختلف سرکاری اہلکاروں کی بھتہ خوری اور بلیک میلنگ سے نجات ملے گی۔ ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ ریڑھی بانوں کے بھتے کی بجائے سالانہ معمولی سرکاری فیس ادا کرنے سے سرکاری خزانے کو بھی فائدہ ہو گا۔ریڑھوں کی لئے جگہیں مختص کرنے سے ٹریفک کے بہائو میں بھی بہتری آئے گی ۔ پلان کی کامیابی کی صورت میں نئی ریڑھیاں بھی لگائی جائیں گی جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :