وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورہ بھارت کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے،میاں عامر شہباز

اتوار 7 مئی 2023 16:20

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 179 و سینئر رہنماء میاں عامر شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب دورہ بھارت کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے، جہاں بھارت میں موجود بال ٹھاکرے خوش نہیں ہے تو وہیں پر پاکستان میں اس جیسی سوچ رکھنے والے بھی خوش نہیں ہیں، عمران کو بال ٹھاکرے اور مودی کو خوش کرنے کی بجائے بلاول کو کامیاب دورہ کی مبارکباد دیکر خود کو ایک محب وطن پاکستانی ثابت کرنا چاہئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے ملک معاشی طور پر مزید کمزور نہ ہو پی ٹی آئی کی وجہ سے معیشت پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے ان کی ساڑھے تین سالہ ناکام معاشی پالیسوں کے باعث عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں الیکشن سے پہلے ان مسائل کو حل کرنا اشد ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ سیاست کی بدولت ملک بہتری کی جانب گامزن ہے اور پیپلزپارٹی کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طہ کرے گا۔

\378