پشاور میں 2 نامعلوم مسلح راہزن اسلحہ کی نوک پر موبائل،نقدی لوٹ کر فرار

بدھ 10 مئی 2023 15:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2023ء) پشاور کے مضافاتی علاقے پشتہ خرہ رینگ روڈ پر 2 نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے شہری سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون، شناختی کارڈ اور 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشتہ خرہ، امید آباد اور سواتی گیٹ کے علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے کے وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مدعی عابد نواز نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ رات رینگ روڈ پر مدینہ سی این جی پمپ کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر 2 مسلح افراد نے ان سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون، 20ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔