کاروباری مراکز میں ایک ہفتے میں آگ بجھانے والے آلات نصب کئے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور

بدھ 10 مئی 2023 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور سانیہ صافی کی زیر صدارت آتشزدگی واقعات کی روک تھام کے حوالے سیاجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صبا، شہری دفاع، ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز، تاجران نمائندوں اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں زیادہ تر آتشزدگی کے واقعات میں آگ بجھانے کے آلات کا موجود نہ ہونا،ایکسپائر ہونا یاعملے کا آگ بجھانے کا تجربہ نہ ہونا شامل ہے۔

اجلاس میں سانیہ صافی نے شہرکے تمام کاروباری مراکز کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے میں اپنی دکانوں، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، فلنگ سٹیشن اور سی این جی سٹیشنز سمیت تمام کاروباری مراکز میں آگ بجھانے کے آلات نصب کر یں۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ 7 دنوں بعد ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ٹیمیں آگ بجھانے کے آلات نہ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :