
کرغز ستان کے 25 نامور شخصیات پر مشتمل وفدکا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ،وائس چانسلر سے ملاقات
کرغز ستا ن کے ثقافت سے متعلق تقریب منعقد،تقریب سے مقررین کا خطاب،دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور
بدھ 10 مئی 2023 20:25
(جاری ہے)
استقبال کے بعد وفد نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی امور سے متعلق وفد کو آگاہ کیا اورتعلیمی وتحقیقی حوالے سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی وتحقیقی اداروں کے ساتھ کام کرنا یونیورسٹی کا بنیادی وڑن میں شامل ہے جس کے تحت جامعہ مختلف بین االاقوامی تعلیم وتحقیقی اداروں کے ساتھ کام کررہی ہے۔
ملاقات کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مشرف ہال میں کرغزستان کے حوالے سے تصویری نمائش اور کرغزستان ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ امجد حسین، اوورسیز کرغزایسوسی ایشن کے چیئرمین و دیگر ممبران،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،گلگت بلتستان کے سینئرصحافی حضرات سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تصویری نمائش اور ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ،اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ امجد حسین اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک ثقافتی حوالے سے بہت زیادہ مماثلت رکھتے ہیں اور جغرافیائی حوالے سے بھی قریب ترین ہیں۔تقریب کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو کرغزستان کے وزیر سیاحت نے ثقافتی ٹوپی بطور تحفہ پیش کی جبکہ وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی کے یادگاری شیلڈ بھی پیش کئے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.