ٴْسیاسی جماعتیں جنگ کو پارلیمنٹ کے اندر لڑنی چاہئے،پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمدکاکڑ

- پی ڈی ایم کا دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے دیاجاسکتاہے تو یہ جی ایچ کیو یا کے سامنے کیوں نہیں ہوسکتا ،منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ

اتوار 14 مئی 2023 23:35

ّ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2023ء) پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سیاسی جماعتیں جنگ کو پارلیمنٹ کے اندر لڑنی چاہیے اگر عدلیہ کے خلاف احتجاج کرناہے تو اس کے پیچھے کھڑی قوتوں کے خلاف کیوں احتجاج نہیں کیاجاتااگر واقعی ملک کی تعمیر وترقی کیلئے پارلیمنٹ میں چیف جسٹس ودیگر ججز کے خلاف تقریر کی جاسکتی ہے توپھر چیف آف آرمی سٹاف ودیگر کے خلاف کیوں آواز بلند نہیں کیاجاتا،انہوں نے کہاکہ اگر پی ڈی ایم کا دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے دیاجاسکتاہے تو یہ جی ایچ کیو یا آبپارہ کے سامنے کیوں نہیں ہوسکتا یہ تشویش ناک ہے کہ تیسری قوت کیلئے فائدہ دینے کے لیے راستہ دیاجارہاہے جس سے ملکی ادارے تباہی اور ملک بدحالی کی جانب بڑھے گا،یہاں شخصیات چلے جاتے ہیں لیکن ادارے موجود رہتے ہیں ،چوہدری افتخار آیا اپنا وقت گزارا کر چلا گیا اور ادارہ تباہ ہوگیادیگر ججز کی مثالیں موجود ہیں لیکن تاریخ ہمارے سامنے ہیں سیاسی جماعتیں اپنی جنگ سیاسی طریقے سے پارلیمنٹ کے اندر لڑیں اور سیاستدان ایک دوسرے کو برداشت کرے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری سیاسی جماعتوں پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہاکہ ملک میں تیسری قوت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،اداروں کی کمزوری سے بعض لوگ بینفشری تو بن جاتے ہیں لیکن نقصان عوام کا ہوتاہے ،ملک کی تباہی میں کسی بھی غیرآئینی وغیرقانونی اخلاقی عملیات کا حصہ نہیں بنیںگے ۔