اے این ایف کی کارروائیاں، 1551 کلوگرام منشیات برآمد

منگل 16 مئی 2023 13:49

اے این ایف  کی کارروائیاں، 1551 کلوگرام منشیات برآمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2023ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے 7 مختلف انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 1551کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق راولپنڈی لالکڑتی میں واقع نجی کوریئر آفس میں جہلم سے بھیجے گئے پارسل میں سے 64 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والے پاکپتن کا رہائشی ملزم کے پیٹ سے 42 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکرکےملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران فلائٹ نمبر جی ایف ۔ 767 سے بحرین جانے والےمُلزم کے ٹرالی بیگ سے 586 گرام ہیروئین برآمدکرکے مظفر گڑھ کا رہائشی ملزم کو گرفتارکر لیا۔دریں اثنا قصور روڈ پر مشکوک کار کی تلاشی کے دوران 12 کلو چرس برآمدکر لی گئی ۔

(جاری ہے)

برآمدشدہ چرس سی این جی سلنڈر میں چھپائی گئی تھی۔

پشاور حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمدکر لی گئی ۔اے این ایف اور ایف سی بلوچستان نوکنڈی میں مشترکہ کارروائی میں 1529 کلو افیون جبکہ دالبندین سرگل کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔