اے این ایف کی کارروائیاں،راولپنڈی،لاہور،قصور،بلوچستان،اوردلبدین میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

منگل 16 مئی 2023 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2023ء) اے این ایف نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راولپنڈی،لاہور،قصور،بلوچستان،اوردلبدین میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں واقع نجی کوریئر آفس میں جہلم سے بھیجے گئے ،پارسل میں سے 64 گرام ویڈ برآمد کر لی جبکہ لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 42 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر کے پاکپتن کا رہائشی ملزم کو گرفتارکیا ۔

اے این ایف اور اے ایس ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کے دوران فلائٹ نمبر GF 767 سے بحرین جانے والے مظفر گڑھ کا رہائشی ملزم کوگرفتار کر کے ٹرالی بیگ سے 586 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے قصور روڈ کے قریب مشکوک کار کی سی این جی سلنڈر میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمدکی ،پشاور حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

چھٹی کارروائی کے دوران اے این ایف اور ایف سی بلوچستان نوکنڈی میں مشترکہ کارروائی میں 1529 کلو افیون برآمد کی جبکہ ساتویں کاروائی کے دوران دالبندین سرگل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مٴْلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔