۵جی سکس ٹو سی ڈی اے ہسپتال سے باہر آنے والی خاتون کو ڈکیت نے پانچ تولے زیوارات سے محروم کر دیا،مقدمہ درج

بدھ 17 مئی 2023 20:30

ِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2023ء) تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سکس ٹو سی ڈی اے ہسپتال سے باہر آنے والی خاتون کو ڈکیت نے پانچ تولے زیوارات سے محروم کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ زرمینہ شاہین ، ظہور احمد (مرحوم) کی بیوہ ہوں۔اور اسلام آباد کی رہائشی ہوں میں سی ڈی اے ہسپتال سے نکلی۔

(جاری ہے)

تو ٹیکسی پر بیٹھے لگی تھی تو ایک آدمی موٹر سائیکل پے میرے پاس آیا اور کہنے لگاکہ میں آپ کو جانتا ہوں میرے چچا آپ کی پچھلی گلی میں جس کا نام حاجی ارشد ہے اور میرا نام عثمان ہے اور کہنے لگاکہ آپ یہ زیور اتار دو۔حالات بہت خراب ہیں۔ میں زیور اتار کر اپنے پاس رکھنے لگی تو وہ کھینچ کرلے گیا اور بھاگ گیا دو کڑے، ایک لاکٹ تقریبا 5 تولہ وزن تھا یہ واقعہ 11:30am پیش آیا ہے۔ نامعلوم ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔تھانہ آبپارہ پولیس نے نامعلوم ڈکیت کے خلاف مقدمہ نمبر 402/23 بجرم 382 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ عامر چوہدری

متعلقہ عنوان :