پشاور،سی این جی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ہفتہ 20 مئی 2023 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2023ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور پختونخوا پیٹرولیم ڈیلرز اینڈ کارٹیج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے ریلی کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ریلی کی قیادت آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فضل مقیم خان اور دیگر نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ وہاں مووجو د پاک فوج کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ریلی کے شرکا ء نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کا فخر ہے،ملک کی بقاء کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں،پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔