Live Updates

کلرسیداں ،این اے 59 پی پی 10کی یونین کونسل بسالی سے ملک نعیم گروپ سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

اتوار 21 مئی 2023 18:50

کلرسیداں، 21 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2023ء) این اے 59 پی پی 10کی یونین کونسل بسالی سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے دست راست ملک نعیم اپنے گروپ کے کونسلروں اور یوسی کے دیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

یوسی بسالی میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پندرہ ووٹوں سے یوسی چیئرمین کا الیکشن ہارنے والے ملک نعیم نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ غازیوں اور شہیدوں کے لہو سے غداری اور صیہونی ایجنڈے پر عمل کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور دیگر گروپوں کو چھوڑ کر آنے والے سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن میں شرکت کی اور تجدید عہد کیا۔\378

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات