سرگودھا ریجن کے مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھی کے ہمراہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیٹ ہسپتال میں دم توڑ گیا

پیر 22 مئی 2023 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2023ء) سرگودھا ریجن کے مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھی کے ہمراہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیٹ ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی نعش سڑک پر رکھ کر اہل علاقہ نے واقعہ کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس کے خلاف مقدمہ قتل درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ داؤدخیل کے محلہ کنوارے خیل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈکیٹ اکرام اللہ عرف گاما کو ساتھی لیاقت علی سمیت شدید زخمی حالت میں گرفتار کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

جہاں گزشتہ روز ڈکیٹ اکرام اللہ عرف گاما زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جس کی نعش اہل علاقہ نے سڑک پر رکھ کر واقعہ کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور میانوالی بنوں روڈ اور نہر تھل کی پٹری کو ہر قسم کی ٹریفک کر کے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس کے خلاف مقدمہ قتل درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تاہم مظاہرین اور پولیس کے درمیان مزاکرات میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا یقین دلایا گیا۔