گندم خریدنے کا ٹارگٹ تقریباًسوفیصد مکمل کرلیا گیا ‘ ضلعی انتظامیہ ننکانہ

بدھ 24 مئی 2023 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2023ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکمہ جات کی بھرپور کاوشوں سے گندم خریدنے کا ٹارگٹ تقریباًسوفیصد مکمل کرلیا گیا ہے اوپن مارکیٹ میں گندم کا ریٹ3900روپے فی من سے کم ہورہاہے جس کے پیش نظرمحکمہ خوراک گندم خریدنے کا عمل جاری رکھے تاکہ کاشتکاروں کو گندم کی بہتر قیمت مل سکے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے ان خیالات کا اظہار گندم خریداری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرجمشید افضل ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔اے ڈی سی آر ننکانہ نے اس موقع پر گندم خریداری مہم کے تحت ضلع بھر میں گندم کی سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں اور گندم خریدنے کے ٹارگٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مہم میں سبقت حاصل کرنے پر تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران تمام متعلقہ محکمہ جات کی دن رات کوششوں سے ضلع ننکانہ صاحب کو صوبہ بھر میں اہم پوزیشن حاصل ہوئی جس کے لیے میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :