یوم تکریم شہدا پاکستان بدین سمیت ضلع بھر میں ریلیوں کا انعقاد بدین ماتلی تلہار گولارچی اور ٹنڈو باگو میںریلیاں نکالی گئیں

جمعرات 25 مئی 2023 19:51

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی یوم تکریم شہدا عقید و احترام سے منایا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ڈی سی چوک تک نکالی گئی ریلی میں محکمہ تعلیم صحت پولیس روینیو محکمہ اطلاعات کے افسران ملازمین اور غیرسرکاری تنظیموں این جی اوز میڈیا اقلیت سول سوسائٹی کاروباری افراد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی نے کہا کہ زندہ قومیں شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتیں فورسز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے شہدا کو سرخ سلام پیش کرنے کے لیئے آج کا دن منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ٹو وقار حسین کلہوڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بدین شیر محمد نھڑیو ڈاکٹر کریم بخش گاڈائی نے کہا کہ اس سلسلہ میں بدین کے عوام کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو بھی شہدا کی عظمت کے متعلق آگاہ کریں ریلی میں ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے لیئے دعائیں بھی کی گئی۔بدین ماتلی تلہار گولارچی اور ٹنڈو باگو میں نکالی گی ریلیوں کے شرکا نے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر افواج پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے . شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے دوران فورسز اور پولیس جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں اور آج قوم ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن منا رہی ہے پوری پاکستان قوم آج اپنے شہدا کو یاد رکھنے اور انہیں شایان شان عزت و محبت سے نوازنے کا عہد کرتے ہیں ۔