یوم تکریم شہداء، گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں واک اور قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 25 مئی 2023 22:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2023ء) پاکستان کلچرل سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں یوم تکریم شہداءکے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل، سٹاف اور طلباءکی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کر کے شہداءپاکستان کی لازوال قربانیوں اور بہادر سپاہیوں کو اپنے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دن کے منانے کا مقصد ہماری بہادر اور ناقابل تسخیر پاکستانی مسلح افواج کیلئے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ظالم مرتا ہے تو اس کی حکومت ختم ہو جاتی ہے جبکہ شہید کی حکمرانی مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے، مادر وطن کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو ہم آج کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

بعد ازاں ہمارے بہادر سپاہیوں کی بے لوث قربانیوں کے اعزاز میں کالج کی اسلامک سوسائٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کے شہداءکیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائوں کا اہتمام کر کے ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پرنسپل پروفیسر زہرہ جبین نے سٹاف اور طلباءکی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں ہماری افواج کے دلیرانہ کردار پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :