ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی

جمعہ 26 مئی 2023 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) ڈی پی او ایبٹ آباد پولیس عمر طفیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس ایچ او نواں شہر واجد حسین نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قاسم ولد نذر رحمن سکنہ پشاور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے ساڑھے چار کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ایس ایچ او میرپور طاہر سلیم نے منشیات فروش شاہ زیب ولد چن زیب سے 221 گرام ہیروئن، حارث ولد شکیل سے 80 گرام ہیروئن جبکہ حماد ولد اکرم ساکنان ناڑی روڈ سے ایک کلو 140 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔