} نے ایل این جی پر نالج شیئرنگ ویبینار کے دوسرے سیشن کا انعقاد

ہفتہ 27 مئی 2023 20:05

۰ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی پر نالج شیئرنگ ویبینار کے پہلے سیشن کے تسلسل میں دوسرا سیشن منعقدکیا جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ، ایس ایس جی سی ایل، ایس این جی پی ایل، سی این جی ایسوسی ایشن، ایل این جی ورچوئل پائپ لائن لائسنس یافتہ (ایل این جی ایزی، ایل این جی فلیکس، گوادر گیس پورٹ لمیٹڈ) اور محکمہ ایکسپلوزووز نے ایل این جی سپلائی چین کے حوالے سے عالمی اور مقامی حالات سے متعلق تفویض کردہ موضوعات پر پریزنٹیشنز دیں۔

سیشن کے آغاز میں چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ممبر (آئل) جناب زین العابدین قریشی نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور توانائی کے ایک انتہائی اہم حصے پر ویبینار کے انعقاد پر اوگرا ایل این جی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین اوگرا مسٹر مسرور خان نے نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں کل 48 ایف ایس آر یوز میں سے 2 پاکستان میں ہیں تاہم ان میں سے ایک کا استعمال مطلوبہ سطح سے کم ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سیشنز میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں پاکستان کی پٹرولیم انڈسٹری کے نامور پروفیشنل افراد شامل تھے اور شرکاء کی جانب سے پریزنٹیشنز میں اہم موضوعات کا احاطہ کیا جس میں ایل این جی انڈسٹری کے تمام متعلقہ اور اہم پہلوؤں پر مشتمل ہونے کو سراہا گیا۔