صوابی، پولیس کی کارروائیاں،نقب زنی ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

قبضے سے مسروقہ سامان،نقدی رقم،موٹرسائیکل ،پستول برآمدکرلیاگیا

ہفتہ 27 مئی 2023 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) سرکل ٹوپی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں نقب زنی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ سامان،نقدی رقم،125ہنڈا موٹرسائیکل ،پستول برآمدکرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ قاضی محمد کاشف سکنہ اسلام آباد حال گدون انڈسٹریل نے رپورٹ درج کرتے ہوئیکہا کہ انڈسٹریل سٹیٹ گدون میں بند شدہ امین سوپ فیکٹری سے نامعلوم ملزمان نے 04عدد بیٹریاں،04عدد کور کیبل 600فٹ،فل گیج کیبل،100فٹ،ویلڈنگ وئیر و دیگر سامان سرقہ کرکے لے گئے ہیں،جبکہ ایک اور واردات میں مدعی میر نواس خان سکنہ گندف کے گھر میں نامعلوم ملزم/ملزمان گھس کر 03عدد بکس،1/2تولا بالیاں،پرائز بانڈ مالیتی 40ہزار روپے،03عدد کمبل،08عدد زنانہ جوڑے،02عدد سٹبلائزر،02عدد استریاں،02عدد جوسر مشین،02عدد سلائی مشین،موبائل فون اور دیگر سامان سرقہ کرکے لے گئے ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ ٹوپی میں موٹرسائیکلز چوری کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔ اس واردات پر ڈی پی او صوابی نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو فوری طور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے،جس پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ٹوپی کی قیادت میں ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان اور تفتیشی آفسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی،تشکیل شدہ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور مدعی کی نشاندہی پر نقب زنی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان معہ پولیس نفری نے کامیاب چھاپہ زنی کے دوران ملزم حضرت عرف کٹا سکنہ گندف کو گرفتار کیا جس کے نشاندہی پر مسروقہ 1لاکھ 60ہزار روپے نقدی،اور واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹرسائیکل برآمد،جبکہ دوسری واردات میں ملوث نامعلوم ملزمان کا سراغ لگاکر ملزمان عابد اور توقیر ساکنان گندف کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان سے دو عدد استریاں،دو عدد بریف کیس،جوسر،بکس،سٹبلائزر،پانچ عدد زنانہ سوٹس اور دوعدد کمبل برآمد کرلیے۔

اسی طرح ایس ایچ او ٹوپی سیدالامین خان بمع تفتیشی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی بین الضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیاجس کے قبضے سے مسروقہ 125ہنڈہ موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل کی فروختگی رقم 1لاکھ 20ہزار روپے نقدی رقم برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نقب زنی اور دیگر چوری وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔