ش*عراق نے یورپ کو مشرقی وسطیٰ سے بذریعہ سڑک منسلک کرنے کا منصوبہ پیش کردیا

اتوار 28 مئی 2023 17:15

ث* بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) عراق نے اپنے سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر یورپ کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کر کے خود کو ایک علاقائی نقل و حمل کے مرکز میں تبدیل کرنے کا ایک پٴْر عزم منصوبہ پیش کیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ’ترقی کا راستہ‘ کے نام سے یہ 17 ارب ڈالر کا منصوبہ 12 سو کلومیٹر (745 میل) شمالی سرحد سے ترکی کے ساتھ جبکہ جنوب میں خلیج تک پھیلے گا۔

وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ایران، اردن، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی وزارت ٹرانسپورٹ کے نمائندوں کے ساتھ ایک کانفرنس کے دوران اس منصوبے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہم اس منصوبے کو پائیدار غیر تیل کی معیشت کے ایک ستون کے طور پر دیکھتے ہیں، ایک ایسا ربط جو عراق کے پڑوسیوں اور خطے کی خدمت اور اقتصادی انضمام کی کوششوں میں تعاون } کرتا ہے۔

(جاری ہے)

‘عراقی پارلیمنٹ کی ٹرانسپورٹ کمیٹی نے کہا کہ ابھی جب تک اس منصوبے کے حوالے سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے کوئی بھی ملک جو چاہے گا منصوبے کا حصہ بن سکتا ہے اور اس منصوبے کو 3 سے 5 سال میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔بغداد میں ترکی کے سفیر علی رضا گنی نے کہا کہ ’ترقی کا راستہ خطے کے ممالک کے درمیان باہمی انحصار کو فروغ دے گا، یہ ظاہر کیے بغیر کہ ان کا ملک اس منصوبے میں کیا کردار ادا کرے گا۔

جنگ سے تباہ حال اور بدعنوانی سے دوچار، تیل کی دولت سے مالا مال عراق خستہ حال انفراسٹرکچر کا شکار ہے، اس کی سڑکیں، گڑھوں سے چھلنی اور ناقص دیکھ بھال کا شکار اور خوفناک حالت میں ہیں۔عراقی وزیر اعظم الشیعہ سوڈانی نے اپنے ناکام بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر نو کو ترجیح دی ہے۔سڑک اور ریل راہداری کی ترقی سے عراق کو اپنی جغرافیائی حیثیت کا فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد ملک کو خلیج، ترکی اور یورپ کے درمیان آنے والے سامان اور لوگوں کے لیے نقل و حمل کا مرکز بنانا ہے۔

خلیج کے ساحلوں پر واقع تجارتی بندرگاہ الفاو پر صلاحیت بڑھانے کے لیے کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جہاں نئی سڑک اور ریل رابطوں پر سوار ہونے سے پہلے کارگو کو اتارا جانا ہے۔اس منصوبے میں راستے کے ساتھ ساتھ بصرہ، بغداد اور موصل کے بڑے شہروں اور ترکی کی سرحد تک تقریباً 15 ٹرین اسٹیشنوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔