mدبئی میں عید کے موقع پر 90 فیصد تک ڈسکا ئو نٹ کا اعلان

اتوار 28 مئی 2023 17:15

=دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) عید الاضحیٰ کے موقع پر دبئی کے سٴْپر اسٹورز میں اشیائ 90 فیصد تک سستی کردی گئیں، سٴْپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی یہ تین روزہ سٴْپر سیل ہر شاپنگ کے شوقین فرد کا خواب ہے۔ گرمیوں کی تعطیلات اور آنے والی عید الاضحی کے تہواروں کی خریداری سے لے کر بیک ٹو اسکول تک، شاپنگ سیل دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اِس تین روزہ سٴْپر سیل کا آغاز جمعے کو ہوا جس روز خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سٴْپر سیل اتوار تک جاری رہے گی جس میں خریدار کسی بھی اشیائ پر 90 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔دبئی میں موجود کیرفور کے ایک سیلز پرسن نے اس حوالے سے بتایا کہ اس طرح کے ڈسکاؤنٹ والے دنوں میں الیکٹرانکس، موبائل، سوٹ کیس، بچوں کے لوازمات، گھریلو آلات اور گھر کی سجاوٹ جیسی چیزیں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :