پاکستان ریلوے کا بہائوالدین زکریا ایکسپریس یکم جون سے بحال کرنے کا فیصلہ

اتوار 28 مئی 2023 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) پاکستان ریلوے نے یکم جون سے ملتان سے کراچی جانے والی بہائوالدین زکریا ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس کا مقصد مسافروں کی سہولت اور علاقے کے چھوٹے تاجروں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔پاکستان ریلوے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ریلوے پٹڑی کو ہونے والے شدید نقصان کی وجہ سے بہائوالدین زکریا ایکسپریس کا آپریشن بھی معطل کر دیا گیاتھا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ٹرین کو بحال کیا جا رہا ہے اور محکمہ اس سلسلے میں پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہائوالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی سے ملتان تک چلے گی۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین نو ماہ بعد یکم جون سے بحال ہونے جا رہی ہے اور محکمہ نے بحالی کے حوالے سے انتظامات بھی مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کو موسم گرما کے موجودہ ٹائم ٹیبل کے مطابق وقت اور شیڈول کے مطابق بحال کیا جائے گا اور ٹرین کے دو سٹاپ بشمول جنگ شاہی اور جھمپیر کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے دو مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور محکمے کے لیے زیادہ آمدنی پیدا کرنے کا مقصد خود انحصاریکو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے پہلے ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ عوام کی سہولت کے لیے کراچی جانے والی ٹرینوں کی تزئین و آرائش کے لیے اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس سمیت ٹرینوں کی اپ گریڈیشن سے محکمہ کو مزید ریونیو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن ٹرین کی طرز پر اس ٹرین کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔\395