اسلام آباد اور راولپنڈی کی پی ٹی آئی قیادت کا خفیہ مقام پر اجلاس

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا گھروں پر چھاپے کی فوٹیج جمع کرلی گئی ہے، اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد وکلاء کو گرین سگنل دیا جائے گا،ذرائع

اتوار 28 مئی 2023 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) اسلام آباد اور راولپنڈی کی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا خفیہ مقام پر اجلاس ہوا جس میں بغیر لیڈی پولیس کے داخل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس کی جانب سے بغیر لیڈی پولیس کے کارکنان کے گھروں میں ریڈ کے معاملہ پر مشاورت کی گئی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایاگیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گھروں پر چھاپے کی فوٹیج جمع کرلی گئی ہے اور تمام ثبوتوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد وکلاء کو گرین سگنل دیا جائے گا۔