نوشہروفیروز، تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل ماں بیٹے کو روند ڈالا ،موقع پر جاںبحق، معصوم بچی معجزانہ طور پر محفوظ

اتوار 28 مئی 2023 22:45

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) قومی شاہراہ ہالانی کے قریب نواز سی این کے پاس تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل ماں بیٹے کو روند ڈالا موقع پر جاںبحق معصوم بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے ہالانی کے میں نواز سی این جی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار حادثے میں ماں بیٹا موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے چھوٹی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی حادثہ کی اطلاع پر ہالانی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر ہالانی منتقل کردیں جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ہالانی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کنڈیارو و بھریا سٹی کے درمیان کاروائی کرکے ٹرالر سمیت گرفتار کرلیا حادثہ میں جاںبحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ راجہ خاصخیلی اور ضمیراں خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کوٹری کبیر کے قریب گاوں نادر شاہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو کہ رشتے میں ماں بیٹا ہیں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں ماں اور نوجوان بیٹے کی لاشیں گاوں نادر شاہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔