
صدرمملکت کی ایف بی آرکوشہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی غلط نیلامی پر رقم کی ادائیگی اور معافی مانگنے کی ہدایت
پیر 29 مئی 2023 19:27

(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ شہری تمام دستاویزات فراہم کرے تاکہ ایف بی آر 30 دن کے اندر ادائیگی کر سکے، رقم کی ادائیگی میں منافع بھی شامل کیا جائے کیونکہ نیلامی کی رقم سرکاری خزانے میں پڑی رہی۔
صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے احکامات کے خلاف افتخار احمد اعوان (شکایت کنندہ) کی دائر کردہ درخواست قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں نے اپنے خاندان کے ذاتی استعمال کیلئے قانونی طور پر تین گاڑیاں درآمد کیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ایف بی آر نے گاڑیاں نہیں چھوڑیں اور کسٹم حکام نے تین گاڑیوں کو نیلامی میں 3019385 روپے کی کم قیمت پر فروخت کیا جس پر شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا جس نے ایف بی آر کو نیلامی کی رقم اداکرنے اور کم رقم کی ادائیگی کی وجوہات کا تعین کرنے کا کہا۔ بعد ازاں شکایت کنندہ نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کی نیلامی کی رقم کی ادائیگی مروجہ مارکیٹ ریٹ پر کرنے کا حکم دیا جائے۔ تمام رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد گاڑیوں کو غلط ٹرمینل پر اتارا گیا، کسٹمز نے درآمد کنندہ کو بغیر کسی اطلاع کے گاڑیاں نیلام کردیں، غیر مجاز کلیئرنگ ایجنٹس کو کسٹمز ڈیوٹی واپس کردی گئی جس کے نتیجے میں درآمد کنندگان/مالکان کو بھاری مالی نقصان ہوا۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کے نمائندے نے مواصلات اور نظام میں رکاوٹوں کی وجہ سے معاملے میں کسٹم اہلکاروں کی غلطی کا اعتراف کیا۔ ایف بی آر کے نمائندے نے بتایا کہ رقم لے کر غائب ہونے والے ایجنٹس کے لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے درآمد شدہ گاڑیوں کی غلط ہینڈلنگ سے انکار نہیں کیا گیا اور بدانتظامی ثابت ہوگئی، حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے درآمد کنندگان/مالکان کو بھاری مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مالی نقصان لاپرواہی، رابطے کی کمی اور کسٹمز کے قائم کردہ کلیئرنگ سسٹم سے انحراف کی وجہ سے ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہری کو اپنی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ کسٹم حکام کی غلطی سے نقصان ہوا۔ صدر نے شہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر گاڑیوں کی قیمت کے مطابق رقم ادا کرے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.