Live Updates

سید ناصر شاہ نے پی ٹی آئی اور ٹائی ٹینک جہاز کے حادثات میں مماثلت بتادی

عمران نیازی بھی ریٹائرڈ کپتان ہے اور ٹائٹینک کا کپتان بھی رائل نیوی کاریٹائرڈکپتان تھا،وزیر بلدیات سندھ ٹائٹینک جہاز کا بھی وہ پہلاتجرباتی سفرتھا جس میں وہ ڈوب گیا،پی ٹی آئی کے اقتدار کا پہلا تجربہ تھا جس میں ان کی کشتی ڈوب گئی

پیر 29 مئی 2023 20:28

سید ناصر شاہ نے پی ٹی آئی اور ٹائی ٹینک جہاز کے حادثات میں مماثلت بتادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے پی ٹی آئی اور ٹائٹینک جہاز کے حادثات میں مماثلت کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران نیازی بھی ریٹائرڈ کپتان ہے اور ٹائٹینک کا کپتان بھی رائل نیوی کاریٹائرڈ کپتان تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹائٹینک جہاز کے حادثات میں کافی مماثلت نظر آتی ہے ، ٹائٹینک جہاز کا بھی وہ پہلاتجرباتی سفرتھا جس میں وہ ڈوب گیا.ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا بھی یہ پہلا تجربہ تھا جس میں انکی کشتی ڈوب گئی، عمران نیازی بھی ریٹائرڈ کپتان ہے اور ٹائٹینک کا کپتان بھی رائل نیوی کاریٹائرڈکپتان تھا۔

وزیر بلدیات سندھ نے بتایا کہ کپتان اڈورڈ سمتھ نے جہاز 12 اپریل 1912 میں ڈبویا، کپتان اڈ ورڈ سمتھ ہیرو تھا، جس نے مسافروں اور جھاز کے ساتھ خود کی بھی قربانی دی۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنی قربانی دینے کے 9 مئی کو رہنماؤں،کارکنوں کواستعمال کیا، بات جہاز یا کشتی ڈوبنے کی نہیں بلکہ کریکٹر کی ہے جوتاریخ میں یاد رکھا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات