گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے صدر دفتر کا دورہ

مستحق افراد کے لئے قربانی کے 4جانور عطیہ کئے ۔ قربانی میں حصہ لے کر خوشی ہے، گورنرسندھ

پیر 29 مئی 2023 20:31

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے صدر دفتر کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے صدر دفتر کادورہ کیا ۔جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے ادارہ سے متعلق گورنرسندھ کو بریفنگ دی۔ گورنر سندھ نے اپنی جانب سے مستحق افراد کے لئے قربانی کے 4 جانور جے ڈی سی کو عطیہ کئے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ قربانی کے ضمن میں جے ڈی سی کے اٹھائے گئے اقدامات خوش آئند ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے مستحق افراد کے لئے لائے گئے قربانی کے جانور وں کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی کی عید الاضحی پر تیاری انتہائی شاندار ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مستحق افراد کے لئے قربانی کے کام میں حصہ لینے پر خوشی ہے۔ جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے گورنرسندھ کو بتایا کہ اس عید الاضحی پر گذشتہ برس سے زائد قربانی کے جانور رکھے گئے ہیں، قربانی کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا ایک نظام وضع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :