لاہورجنرل ہسپتال میں دمہ کے مرض کی روک تھام اور شعور بیدار کرنے کیلئے واک و سیمینار کا انعقاد
دنیا میں36کروڑ افراد دمہ میں مبتلا ، بروقت تشخیص و علاج ضروری :پروفیسر الفرید ظفر
پیر 29 مئی 2023 20:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دمہ کے مریضوں کیلئے ہر موسم ہی مشکل ہوتا ہے لیکن سردیاں بہت خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔
وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور غذائیں بہتری لاتی ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں "دمہ "کے مرض کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک و سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال عالمی ادارہ صحت نے ایستھما کا عنوان"Asthma Care for All"ہے جس کا مقصد لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلا کر دمہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال و علاج پر خصوصی توجہ دلانا ہے ۔اس موقع پر پروفیسر صولت اللہ خان ، ڈاکٹر جاوید مگسی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم ، ڈاکٹر عرفان ملک ، ڈاکٹر حافظہ شافیہ ناز، ڈاکٹر نادیہ ارشد، ڈاکٹر عمر چیمہ اورڈاکٹر عبدالعزیز نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ واک اور سیمینار میں ڈاکٹرز ،سٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکس بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ کرہ ارض پر درخت و جنگلات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اوراس کی جگہ بلند بالا عمارات اور کارخانوں نے لے لی ہے جبکہ انڈسٹری سے اٹھتا ہوا دھواں اور شہروں کی سڑکوں پر دوڑنے والی لا تعداد گاڑیاں جو بغیر فٹس کے دھواں چھوڑ رہی ہیں اور جو نہ صرف مذکورہ بیماری میں مبتلا مریضوں کے مسائل میں اضافے کا باعث ہے بلکہ بیماری کے پھیلاؤ میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا اور بھٹہ خشت ،بڑے کارخانوں میں "سموگ فری ٹیکنالوجی" کا استعمال بھی یقینی بنانا چاہیے تاکہ صنعتوں کا پہیہ بھی چلتا رہے اور لوگوں کی صحت بھی محفوظ رہے۔ ڈاکٹر جاوید مگسی ، ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹرحافظہ شافیہ ناز نے کہا کہ بعض علاقوں میں درختوں کی" پولن الرجی" بھی لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور لوگ عارضی طور پر دمہ کا شکار ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نظام تنفس کی بیماری متاثرہ شخص میں امراض قلب ، بلند فشار خون اور دیگر صحت کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ایستھما یا دمہ کاعلاج مستند معالج سے کروایا جائے اور سانس لینے میں کسی قسم کی دشواری یا علامات محسوس ہوں تو فوری تشخیص ضروری ہے تاکہ بر وقت علاج معالجہ شروع کر کے مرض کی شدت کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر "انہیلر" کا استعمال مریضوں کو فوری ریلیف فراہم کرتا ہے تاہم ڈاکٹر زکے مشورے اور تشخیصی رپورٹ کی روشنی میں علاج معالجہ شروع کروانا چاہیے ۔ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال کے پلمونالوجی وارڈ میں مریضوں کے علاج معالجے اور تشخیص کیلئے بہترین انتظامات موجود ہیں لہذا شہریوں کو بلا جھجھک اپنے طبی مسائل کے حل کے لئے آنا چاہیے اور بالخصوص دمہ کی بیماری سے بچنے کے لئے جنرل ہسپتال کی خدمات سے مستفید ہونا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.