پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ میںزیر تعلیم پہلی بار چینی طالبعلم کی پی ایچ ڈی مکمل ہوگئی

پیر 29 مئی 2023 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان میں زیرتعلیم طالب علم مسٹر ٹیان شوٹنگ نے تاریخ کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے چینی طالب علم ہیں۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ شعبہ تاریخ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

(جاری ہے)

ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان-’ پاکستان میں اعلی تعلیم کی تاریخ:جامعہ پنجاب کا خصوصی مطالعہ-‘ تھا۔ اس کامیابی پر شعبہ تاریخ کے اساتذہ اور طلبائوطالبات نے ٹیان شوٹنگ اور پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کو مبارک باد پیش کی ۔ اپنے پیغام میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور شعبہ تاریخ کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ایک غیر ملکی طالب علم نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اپنا کام مکمل کیا۔