Live Updates

مولانا طارق جمیل کیخلاف تحقیقات میں اہم انکشافات

مولانا مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں جبکہ ان کے بیٹے ہاؤسنگ سوسائٹی کے بھی مالک ہیں، ابتدائی تحقیقات

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 29 مئی 2023 23:33

مولانا طارق جمیل کیخلاف تحقیقات میں اہم انکشافات
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کیخلاف تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مولانا مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں جبکہ ان کے بیٹے ہاؤسنگ سوسائٹی کے بھی مالک ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے ایک معروف کاروباری گروپ کے ساتھ بھی طارق جمیل کے گہرے روابط ہیں اور ان کے حصص بھی مولانا نے خریدے ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل نے اسی بزنس گروپ کے دو لوگوں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
دونوں امیدواروں کا تعلق مولانا کے علاقے بہاولنگر سے ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت فرح گوگی کے ساتھ ذاتی تعلقات کی بنا پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ادھر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشےکی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے، سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں، فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو اور احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں، بلڈرز کمپنی نے ہاؤسنگ سو سائٹی کیلئے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات