اسپیکر قومی اسمبلی کی بحریہ ٹاؤن میں سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی مذمت

منگل 30 مئی 2023 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) اسپیکر قومی اسمبلی نے بحریہ ٹاؤن میں سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی مذمت کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ڈکیتی کی اس افسوسناک واردات میں ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران سردار امجد اسحاق کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم سیشن جج کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے متعلقہ حکام کو ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث مجرمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی گئی ۔اسپیکر قومی اسمبلی کا اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔