Live Updates

9 مئی واقعات،جمشید اقبال چیمہ ،مسرت چیمہ شامل تفتیش ،بیان ریکارڈ کروا دیا

منگل 30 مئی 2023 16:56

9 مئی واقعات،جمشید اقبال چیمہ ،مسرت چیمہ شامل تفتیش ،بیان ریکارڈ کروا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ 9مئی کو توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کیس میں شامل تفتیش ہوگئے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ 9مئی کے واقعات کے کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ اپنے وکلاء کے ہمراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوئے، اور دونوں میاں بیوی نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف 9مئی کو جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات