قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردلوانے کا سہراامام نورانیؒ کے سر ہے، مفتی حفیظ اللہ

فتنہ قادیانیت کی پشت پناہی کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان

بدھ 31 مئی 2023 19:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے امیر مفتی محمدحفیظ اللہ صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہراقائد ملت اسلامیہ حضرت امام الشاہ احمدنورانیؒ کے سرہی سجتا ہے،آپؒ کی دینی ملی سیاسی اور آئینی خدمات کو ہمیشہ سلام عقیدت پیش کیاجاتارہے گا۔

انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے جس کے بغیر اسلام کی عمارت کھڑی ہی نہیں ہوسکتی، ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہم ذمہ داری ہے، امت مسلمہ منکرین ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت پر تاقیامت پہرہ دیتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان غلامان مصطفیؐکی سرزمین ہے ،ملک پاکستان میںقادیانیوں کی غیرقانونی وغیر آئینی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی پشت پناہی کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں ۔ اکھنڈبھارت کا نام نہاد الہامی عقیدہ رکھنے والی قادیانی جماعت اکھنڈبھارت کے لیے سازشیں کررہی ہے اور یہ سب کچھ امریکی وصہیونی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ قوانین ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ختم نبوت بہت ہی حساس قوانین ہیں ان قوانین کو نقصان پہنچانے کے لیے جو کوئی بھی جسارت کرنے کی کوشش کرے گا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اور اللہ کے رسولؐ کا مجرم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے قادیانی آئین پاکستان سے انحراف کرنے والا باغی طبقہ ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے اور عوام الناس قادیانی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔