پاکستان کی سا لمیت اپنی جان سے زیا دہ عزیز ہی:متحدہ علماء کونسل

قانون ناموس رسالت پر قدغن لگانے والے دنیا وآخرت میں ناکام و نامراد ہونگے

بدھ 31 مئی 2023 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الروف ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت اپنی جان سے زیا دہ عزیز ہے، عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام جماعتیں متحد ہیں کوئی سیاسی قوت ختم نبوت جیسے قوانین ختم نہیں کرسکتی،قانون ناموس رسالت پر قدغن لگانے والے دنیا وآخرت میں ناکام و نامراد ہونگے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ فتنہ قادیانیت کو عالمی استعمار کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے اسی لئے مرزا قادیانی نے خود کہا کہ میں انگریز کا خود کاشتہ پودا ہوں۔ اس شجرہ خبیثہ کو کاشت بھی انہوں نے کیاآب یاری انہوں نے کی اور آج پوری دنیا میں ان قادیانیوں کو تحفظ بھی یہی فراہم کر رہا ہے۔ فتنہ قادیانیت ہر اعتبار سے امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ انہو ں نے کہاکہ قوانین ختم نبوت قانون توہین رسالت کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔ہم نے قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا مجاہدین ختم نبوت اور اراکین پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے۔