مانسہرہ پولیس نے ہسپتال پارکنگ سے بیٹریاں اورقیمتی سامان چوری کرنے والے چارملزمان گرفتارکرلیے

جمعرات 1 جون 2023 16:07

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) مانسہرہ پولیس نے ہسپتال پارکنگ سے بیٹریاں اورقیمتی سامان چوری کرنے والے چارملزمان گرفتارکرلیے،ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،تھانہ سٹی پولیس نے کنگ عبداللہ ہسپتال کی پارکنگ سے گاڑیوں کی بیٹریاں اور قیمتی سامان چوری کرنےوالے چارملزمان شیراز احمد سکنہ مسکین آباد خاکی ، محمد ارسلان سکنہ محلہ صادق آباد بیدڑہ چوک ، شیراز احمد سکنہ شیخ میرا خاکی اور عثمان سکنہ کرکالہ بیدڑہ رو ڈ کوگرفتارکرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :