نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا،پرویز ثبت خیل

معاشرے میں غیر قانونی طور طریقے استعمال کرنے سے نظام تعلیم کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی روک تھام اور حوصلہ شکنی ممکن ہو سکے،کمشنر بنوں ڈویژن

جمعرات 1 جون 2023 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معاشرے کی روح کو برقرار رکھنے کیلئے نظام تعلیم کی اصل روح کے خلاف سرگرم عوامل کا قلع قمع ہونے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے بنائی گئی حکمت عملی کابھر پور مظاہرہ کیا جائے گا۔ تاکہ غیر قانونی اقدامات اور نقل کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر نقل کرنے سے پہلے کء بار سوچیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے زیر اہتمام 3 تین جون سیشروع ہونے والے 24 جون 2023 تک منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے مرتب کردہ حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانیکیلئیجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کیچیئرمین ارشد علی، سیکرٹری بنوں بورڈ انعام اللّٰہ شاہ، سیکرٹری ٹو کمشنر نور الامین اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ گل نواز خان موجود تھے۔

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے چیئرمین بنوں بورڈ کی نشاندھی پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بنوں بورڈ خاص کر شمالی وزیرستان میں امتحانات دینے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مائیگریشن کرنے والے طلباء کے ناجائز مقاصد کی تکمیل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ اس ضروری مسلئے کو بنوں بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں اٹھایا جائے۔ تاکہ انکے ناجائز مقاصد کے تکمیل کی روک تھام کیلئے موزوں اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس کے علاؤہ کمشنر بنوں ڈویژن سی۔س۔ٹی۔وی کیمروں کی تنصیب اور امتحانات کی نگرانی کا بھی خود جائزہ لینے کی نشاندھی کی۔ اس کے علاؤہ کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے بنوں بورڈ کو امتحانی مراکز کی سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے پیش نظر پولیس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فراہم کرنے والے کمپنیوں سے اپنے لئے سیکورٹی لینے کی تجویز بھی پیش کی۔

تاکہ پولیس کے علاؤہ سیکورٹی حاصل کرنے کے مقصد میں خود کفیل ہو سکیں۔چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد علی نے اجلاس کو امتحانی مراکز کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔ جس کے رو سے کل 119 میں سے ضلع بنوں میں 51 مردانہ، 16 زنانہ، ضلع لکی مروت میں 28 مردانہ اور 12 زنانہ جبکہ ضلع شمالی وزیرستان میں 19 مردانہ اور تین زنانہ امتحانی مراکز قائم کیں گئیں ہیں۔آخر میں چئیر مین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں ارشد علی نے کمشنر بنوں ڈویژن کی خصوصی توجہ اور انکی سپورٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نقل کی روک تھام کیلئے جدوجہد کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ اور کہا کہ معاشرے میں نقل کی بڑھتے ہوئے ناسور کا خاتمہ ہوگا۔