Live Updates

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو طلب کرلیا

عمران خان کی اہلیہ کو 7جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت

جمعہ 2 جون 2023 14:32

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) قومی احتساب بیورو ( نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس سکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب نوٹس میں 190 پانڈ سکینڈل میں سابق خاتون اول بشری بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔خیال رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پانڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات