ہائی کورٹ نے وکیل کو شاہ محمود سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی

جمعہ 2 جون 2023 14:45

ہائی کورٹ نے وکیل کو شاہ محمود سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود کے وکیل کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہ محمود کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ان کے مؤکل سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے شاہ محمود کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں مؤکل سے ملنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی،آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔