سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 5 افراد گرفتار

جمعہ 2 جون 2023 16:32

سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 5 افراد گرفتار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کرکے5افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور چو ک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص غلام عباس سے پانچ لٹر شراب، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے اختر سے پستول، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے احمد ندیم سے پستول اور چار گولیاں، سمبڑیال موڑ سے شمس سے540گرام چرس اور تھانہ سبز پیر کے علاقہ سبز کوٹ سے حمزہ سے پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :