ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی ،11 افراد گرفتار

جمعہ 2 جون 2023 17:45

ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر عبداللہ تبسم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے مجسٹریٹ کے ہمراہ سبزی/فروٹ منڈی میں ڈی سی ریٹ لسٹ پر پھلوں/سبزیوں کی دستیابی، تجاوزات کے خاتمے اور مجموعی طور پر صفائی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ڈیوٹی سرانجام دی۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے خلاف ورزی کرنے پر 11افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور تجاوزات ہٹا کر ضبط کر لی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی۔

متعلقہ عنوان :