ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان خٹک کی ہدایت

شمالی وزیرستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد

جمعہ 2 جون 2023 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان خٹک کی ہدایت پر ضلع شمالی وزیرستان میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد ہوا۔میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میرانشاہ پولیس سید جلال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر صافی، ڈاکٹر نعیم، NSTOPآفیسر ڈاکٹر عارف کمال اور محکمہ صحت کے دیگر آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں NSTOP آفیسر ڈاکٹر عارف کمال نے انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انھوں نے متعلقہ پولیو افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں تاکہ شمالی وزیرستان کے تمام بچوں تک پہنچا جائے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ پانچویں دن کے مہم کو مزید بہتر بنایا جائے۔