سرگودھا ، تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنیوالی5 بچوں کی ماں کو شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ہفتہ 3 جون 2023 18:16

سرگودھا ، تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنیوالی5 بچوں کی ماں کو شوہر نے فائرنگ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) سرگودھا میں گھریلو ناچاقی میں روٹھ کر تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے والی5بچوں کی ماں کو بازار جاتے ہوئے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ،پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بھلوال کے گائوں دیووال کی پانچ بچوں کی ماں مقدس بی بی گھریلو ناچاقی پر روٹھ کر8ماہ سے اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور اس نے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس کی مدعیہ مقدس بی بی گزشتہ روز گھر کا سودا سلف خرید کے لئے گھر سے نکل کر باہر جا رہی تھی کہ اس کے شوہر نصر اقبال نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :