وفاقی وزیر برائے وفاقی نظامت تعلیم نے اسلام آباد پولیس کے لئے اسلام آباد پولیس شہداء ماڈل کالج کی منظوری دے دی

ہفتہ 3 جون 2023 18:59

وفاقی وزیر برائے وفاقی نظامت تعلیم نے اسلام آباد پولیس کے لئے اسلام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے وفاقی نظامت تعلیم رانا تنویر حسین کا پولیس اہلکاروں کی ویلفئیر کے لئے بڑا اقدام،وفاقی وزیر برائے وفاقی نظامت تعلیم نے اسلام آباد پولیس کے لئے اسلام آباد پولیس شہدائ ماڈل کالج کی منظوری دے دی،کالج پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کالج میں پولیس شہداء اور پولیس اہلکاروں کے بچے نرسری تا انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے،کالج کے قیام کے کچھ عرصے بعد اس کیڈٹ کالج کا درجہ دیا جائے گا،وزیر وفاقی نظامت تعلیم نے کالج کی منظوری شہدائے پولیس کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دی۔اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وزیر داخلہ اور وزیر نظامت تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔کیپیٹل پولیس ہسپتال کی منظوری کے بعد اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ویلفئیر کے لئے سب سے بڑا اقدام ہوگا۔اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے بچے اب کم خرچ پر معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔