Live Updates

یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام

پی ٹی آئی کے لوگ ان ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریں، تحریک انصاف حق پر ہے، دین اور ملک کی لڑائی لڑ رہی ہے، رہنما پی ٹی آئی کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 4 جون 2023 16:22

یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جون2023ء) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریں، تحریک انصاف حق پر ہے، دین اور ملک کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، ان کے منہ کالے ہوں گے، آپ کو فکرکرنےکی ضرورت نہیں، مضبوطی سےکھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ بنالیں جتنے پرچے بنانے ہیں، اپنے آپ کو خوش کر لیں،جھوٹ میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔ 190ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید، پرویزخٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مرادسعید، اسدعمر فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالدمقبول اور فروغ نسیم سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب نے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ نیب مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نےجتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خیال رہےکہ نیب سابق وزرا اورکابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیرمنتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات