وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 5 جون 2023 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی جذبے اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت دیتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم اس ناسور کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔