پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بیرسٹر مسعود کوثر

پیر 5 جون 2023 18:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان : پیپلزپارٹی کے سابق گورنر خیبرپختونخواہ و سینئر رہنما بیرسٹر مسعود کوثر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خون کے نذرانے پیش کرکے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئیں ، خیبرپختونخواہ میں حکومتی عہدیداروں کی مصروفیت کے باعث صوبے میں پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کیلئے پارٹی کی صوبائی قیادت کے حکم پر صوبے کے دیگر اضلاع کے دورے کررہے ہیں 9مئی کو پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کی املاک سمیت سرکاری املاک کو جس طرح نقصان پہنچایا گیا یہ ہماری تاریخ کا ہمیشہ سیاہ دن یاد رکھا جائیگا،پیپلزپارٹی ڈیرہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے تمام پارٹی عہدیدار اور ورکر آپس میں متحد ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما نوابزادہ مظہر جمیل خان علیزئی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب ، پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کے صوبائی صدر خواجہ یاور نصیر ،فرحت عباس شاہ ، صوبائی سینئر نائب صدر ایواب شاہ کے علاوہ پیپلزپارٹی کے ڈویژن صدر امان الحق غزنی خیل ، مظہرجمیل خان علیزئی، دلنواز خان، زعفران شاہ بخاری سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔