ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے تمام ڈاکٹرز کی ہڑتال یہ ہڑتال پی ایم اے پنجاب کی ہدایت پر کی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 جون 2023 17:06

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال جہلم میں آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے تمام ڈاکٹرز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال جہلم میں آؤٹ ڈور مریضوں کے لیے تمام ڈاکٹرز کی ہڑتال یہ ہڑتال پی ایم اے پنجاب کی ہدایت پر کی گئی تفٖصیلات کے مطابق صدر و جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عدنان نجب،ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے  بتایا  کہ پی ایم اے پنجاب کی ہدایت پر  آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تمام ڈاکٹر ز نے ڈاکٹر سعد،کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے  یہ ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

جبکہ تمام مریض ہسپتال میں جو علاج لیے آئے تھے پریشان ہوتے رہے کیونکہ ڈاکٹر سعد کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کی تمام ڈاکٹرز بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اور یہ ہڑتال ڈاکٹر سعد سے اظہار یکجہتی کے لیے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :