کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،ایک ملزم کو ہلاک،10ملزمان گرفتار

پیر 5 جون 2023 20:50

کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،ایک ملزم کو ہلاک،10ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) مختلف علاقوں میں پولیس نے چار مبینہ مقابلوں کے بعد ایک ملزم کو ہلاک اور سات زخمیوں سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پہلا مقابلہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے اللہ والا ٹاؤن سیکٹر اکتیس جی کے قریب پولیس کا پانچ رکنی ڈکیت گینگ سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کریم آباد اپوا گرلز کالج کے قریب ہوا، پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ڈسٹرکٹ میں تیسرا مبینہ مقابلہ عزیز آباد بلاک آٹھ کراچی اکیڈمی کے قریب ہوا جہاں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے، جبکہ چوتھا مبینہ پولیس مقابلہ صفورا سمیرا بینگلوز کے قریب ہوا، پولیس سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا، مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔